کابل، 2نومبر (یوا ین آئی): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئےنائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کردی ہےان کے مطابق،کابل میں دونوں دھماکے سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں
دوسری جانب افغان میڈیا نے کہا ہے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسزسے جھڑپ بھی ہوئی۔