نئی دہلی، 27 دسمبر :- دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے جعلی نوٹوں کےایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے راجدھانی کی پرانی دہلی علاقے میں دو افراد کو گرفتار کیاہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے ایک لاکھ 70 ہزار کی رقم کے 2000 روپے اور 500 روپے کے جعلی نوٹ
بھی برآمد کئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے خصوصی ٹیم نے انعامل میاں (31) اور خلیل اللہ بسواس (39) کو جامع مسجد کے پاس کستوربہ اسپتال کے پیچھے اردو بازار سے جعلی نوٹوں کے پیکٹ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔