اورنگ آباد، 13 جولائی ( یواین آئی) مہاراشٹرا میں مراٹھواڑہ کے سات اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے کم از کم 453 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وبا سے 12 افراد کی موت ہو گئی ۔ ضلع انتظامیہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
مختلف ضلع صدر دفاتر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد کورونا سے سب سے زائد متاثرہ ضلع ہے۔ ضلع میں اتوار دیر رات تک کورونا کے 248 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس کے بعد ضلع جالنہ میں 52 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی ، ناندیڑ میں 44 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، پربھنی میں 46 نئے کیسز ، لاتور میں 41 نئے کیسز اور ایک کی موت ، عثمان آباد میں تین افراد کی موت اور بیڑ میں پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بیڑ ، عثمان آباد ، پربھنی ، ناندیڑ اور اورنگ آباد میں پہلے کی طرح کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج