the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ماسکو، 23جولائی (یو این آئی) روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت کی ماہیت اختیار کر چکا ہے۔
روسی دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹیٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ”روس اور ترکی: کل، آج اور کل“ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔جس میں انسٹیٹیوٹ برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ترکی حالیہ ایام میں عالمی



میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ترکی کے مابین تعاون نے عالمی تعلقات کے تناظر میں ایک اہم ایجنڈے کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔“
مسٹر کار پووچ نے جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا میں اہم کردار اپنے سر لینے کا آغاز کرنے کی وضاحت کی، انہوں نے روس کے جدید ترکی تحقیقاتی مرکز کے منیجر امور گادجی یف نے بھی ترکی کے اپنے قومی مفادات کی روشنی میں کاروائیاں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
روس اور ترکی کے شام، لیبیا، قارا باغ معاملات کے حل کی کوششیں صرف کرنے پر توجہ مبذول کرنے والے گادجی یف نے دو طرفہ تعلقات کے اسٹریٹیجک سطح پر استوار ہونے کا بھی ذکر کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.