جکارتہ/28ستمبر(ایجنسی) انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں آج جمعہ کوآنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 7۔7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 6٫6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا زلزلوں کے اعتبار سے انتہائی خطرناک لائن پر واقع ہےسنہ 2004ء میں زلزلے کے نتیجے میں 2لاکھ 26 ہزار ہلاک ہوگئے تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں سونامی کی وجہ سے ہوئی جس نے ملک کے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔