ذرائع:
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) نے مختلف انجینئرنگ شعبہ جات میں اسسٹنٹ انجینئرس، میونسپل اسسٹنٹ انجینئرس، ٹیکنیکل آفیسرس اور جونیئر ٹیکنیکل آفیسرس کی بھرتی کے لیے 5 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحان کو منسوخ کردیا ہے۔
چہارشنبہ کو یہاں ایک بیان میں، ٹی ایس پی ایس سی نے کہا کہ کمیشن نے امتحان کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کے سلسلے میں سنٹرل کرائم اسٹیشن، حیدرآباد کے ذریعہ درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد مارچ کو ہونے
والے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 امتحان کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ٹی ایس پی ایس سی نے گزشتہ سال 12 ستمبر کو 837 آسامیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں اسسٹنٹ انجینئرز، میونسپل اسسٹنٹ انجینئرز، ٹیکنیکل آفیسرز اور جونیئر ٹیکنیکل آفیسرز کے مختلف انجینئرنگ محکموں میں اسامیاں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے جواب میں، 74,478 امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 68,257 نے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیے اور 54,917 امتحان میں شریک ہوئے، جو ریاست کے سات اضلاع کے 162 مراکز میں منعقد کیا گیا تھا۔