the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد 5دسمبر(ایجنسی)تمام جماعتوں نے تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں آخری دن رائے دہندوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے بھر پور مہم چلائی۔ انتخابی مہم کا آج شام اختتام عمل میں آیا۔ انتخابی دوڑ میں جملہ 1821 امیدوار شامل ہیں جب کہ حیدرآباد کے حلقے ملکاجگیری میں سب سے زیادہ 42 امیدواراور ضلع کاما ریڈی کے حلقہ بانس واڑہ میں سب سے کم 6 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ حکمراں ٹی آر ایس پارٹی نے جو تنہا مقابلہ کر رہی ہے، تمام 119 اسمبلی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جب کہ کانگریس جو عوامی محاذ کی قیادت کر رہی ہے، 99 نشستوں پر مقابلہ کر رہی ہے، اس نے مابقیہ نشستیں ساتھی جماعتوں تلگو دیشم ، ٹی جے ایس اور سی پی آئی کے ساتھ تقسیم کی ہیں۔ بی جے پی نے 118 حلقوں میں، بہوجن سماج پارٹی نے 107 اور سی پی آئی ایم نے 96 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ زائد از 2.80کروڑ رائے دہندے بشمول تقریباً 1.39 کروڑ خاتون رائے دہندے پرسوں 32ہزار 815 مراکز رائے دہی میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کل تک پولیس اور انکم ٹیکس کے محکموں نے 111کروڑ روپیے نقد رقم مختلف مقامات سے ضبط کیے ہیں۔ علاوہ ازیں 9.62 کروڑ روپئے مالیتی تقریباً 4.79 لاکھ لیٹر شراب کے علاوہ گولڈ، سلور، گانجا اور گٹکا جیسی اشیا بھی ضبط کی گئیں جن کی مالیت 7.77 کروڑ روپیے ہے۔ بہرحال ضلع حیدرآباد میں جو پندرہ



اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے، 23 کروڑ روپیے خطیر رقم ضبط کی گئی۔ عظیم تر بلدیہ حیدرآباد(جی ایچ ایم سی) کے کمشنر و ضلع الیکشن آفیسر ایم دانا کشور نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع میں جملہ 313 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی، 4 دیگر ریاستوں کے ساتھ جہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہوچکے ہیں، 11 دسمبر کو ہوگی۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے لمحہ آخر میں رائے دہندوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد میں 8 اسمبلی نشستوں سے مقابلہ کر رہی ہے۔قومی و علاقائی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران نے اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی خاطر اپنی جانب سے تمام تر کوشش کی۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے تین جلسوں کو مخاطب کیا جب کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے نو میٹنگ سے خطاب کے علاوہ پانچ دن میں دو روڈ شوز میں حصہ لیا۔ ٹی آر ایس کے صدر و کارگزار وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست بھر کا دور کرتے ہوئے کل چھ میٹنگوں سے خطاب کیا جب کہ آج ایک جلسے کو مخاطب کیا۔ اتر پردیش کے وزری اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے دو دن میں آٹھ جلسوں سے خطاب کیا۔ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی نے حیدرآباد میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کو مخاطب کیا جب کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے چار مرتبہ ریاست کا دورہ کرتے ہوئے روڈ شوز میں شرکت کے علاوہ کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.