the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد،12نومبر(ایجنسی)تلنگانہ میں انتخابی عمل کی شروعات ہوگئی ہے کیونکہ چیف الکٹورل افسر رجت کمار نے آج صبح ریاستی اسمبلی کی 119نشستوں پرانتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔یہ ریاست کا پہلا گزٹ نوٹیفکیشن ہے ۔آج سے ہی پرچہ نامزدگیوں کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور 19نومبر تک پرچہ نامزدگیاں 11بجے دن تا تین بجے سہ پہر قبول کی جائیں گی۔اس ماہ کی 20تاریخ کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔22نومبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ریاست کے تمام 119اسمبلی حلقوں میں سے ہر حلقہ میں ریٹرننگ افسر کی قیادت میں پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی۔رائے دہی 7دسمبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 11ڈسمبر کو ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے اعلی انتخابی عہدیداروں نے اس خصوص میں گورنر کی منظوری حاصل کی۔ضلع کلکٹرس اپنے متعلقہ اضلاع میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔



text-align: start;">اسی دوران مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد مبصرین انتخابی مصارف پر نظر رکھنے کیلئے پہلے ہی اضلاع پہنچ گئے ہیں اور انہیں الاٹ کردہ اضلاع میں اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔انتخابات کے سلسلہ میں لا اینڈ آرڈر کی نگرانی پر بھی توجہ مرکوز کردی گئی ہے۔سرحدی اضلاع ،حلقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔


چھتیس گڑھ میں پیش آئے واقعہ کے پیش نظر مزید چوکسی اختیار کرنے کی اعلی عہدیداروں نے ہدایت دی ہے۔اسمبلی حلقوں میں ای وی ایمس ،وی وی پیاٹس آلات کے الاٹمنٹ کے عمل کی گزشتہ روز سے شروعات کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست بھر میں 32,574مراکز رائے دہی بنائے گئے ہیں اور اس میں اضافہ کی توقع ہے۔رجت کمار کے مطابق مجوزہ اضافی مراکز رائے دہی 217ہیں ۔ پہلے ہی حکمران جماعت ٹی آرایس نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے جبکہ کانگریس زیرقیادت عظیم اتحاد کے امیدواروں کا ہنوز اعلان نہیں ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.