نیویارک 8 دسمبر (ایجنسی) امریکہ نے وزارت خارجہ کی ترجمان Heather Nauert ہیدر نارٹ کو Nikki Haley نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر مقرر کیا ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے امریکہ کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوزارک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر دوزارک نے کہا، " سکریٹری جنرل محترمہ نارٹ کے کام کرنے کے سلسلے میں بہت خوش ہیں۔ مسٹر گوٹیرس نے محترمہ ہیلی کی طرح محترمہ نارٹ عہدہ سنبھالنےپر ان کےساتھ مضبوط اور مثبت کام سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں نکی ہیلی کی جگہ محترمہ نارٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا۔ محترمہ نارٹ سال کے آخر میں محترمہ ہیلی کی جگہ اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔