واشنگٹن، 8 فروری (ژنہوا) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ وہ 27اور 28 فروری کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں شمالی کوریائی کے سربراہ kim-jong-un کم جونگ اون کے ساتھ دوسراسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا "میرے نمائندوں نے مسٹر کم جونگ اون کے ساتھ دوسرے سربراہ اجلاس کے سلسلے میں بہت ہی اہم ملاقات کی اور وقت اور تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد حال ہی میں وہاں سے واپس آئے ہیں۔یہ سربراہ اجلاس کا آغاز 27 اور 28 فروری کو ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہوگا۔ میں مسٹر کم سے ملنے اور امن عمل کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بے تاب ہوں"۔
18px; text-align: start;">امریکی صدر نے بعد میں ایک دیگر ٹوئیٹ میں لکھا، "شمالی کوریا مسٹر اون کی قیادت میں ایک بڑی اقتصادی طاقت بنے گا"۔
دوسری طرف مسٹر ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس نے ٹوئیٹر پر لکھا، "وہ (مسٹر کم) کچھ حیرت میں مبتلا کر سکتے ہیں، لیکن وہ مجھے حیرت میں نہیں ڈالیں گے کیونکہ میں ان کو جانتا ہوں اور اچھی طرح سے سمجھتا ہوں کہ وہ کتنے (مسٹر کم) باصلاحیت ہیں؟ شمالی کوریائی الگ طرح کا راکٹ اقتصادیات نظام بنے گا"۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان پہلا سربراہ اجلاس گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں منعقد ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دوسری میٹنگ کے سلسلے میں طرح طرح کےقیاس کئے جارہے تھے جو مسٹر ٹرمپ کے اعلان کے بعد واضح ہو گیا ہے۔