واشنگٹن/7جون(ایجنسی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہائوس میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان کے مطابق افطار ڈنر میں تیس سے چالیس مسلم رہنمائوں نے شرکت کی۔
تقریب میں متعدد اسلامی ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی [یعنی سعودی عرب] کے پہلے دورے میں گذارے دو ایام ان کی زندگی کے یادگار دن تھے۔
شرکاء تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں نے آپ کے ساتھ تقریباً ایک برس کا کم عرصہ گذارا ہے، تاہم وہ وقت اور دو دن میری زندگی کے بہترین لمحات تھے۔