نینی تال، 18 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ میں ضلع چمپاوت کے ٹنك پور میں ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے آج صبح ماتا پورناگیری کا درشن کرنے کے لئے ڈولا لے کر آنے والے لوگوں روند دیا جس کی وجہ سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے آٹھ افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں بہتر علاج کے لئے كھٹيما کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ دھریندر گنجال نے بتایا کہ حادثہ صبح کے وقت پانچ بجے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت نواب گنج بریلی سے لوگ ڈولا لے کر آ رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا جس کی وجہ سے 9 افراد کی
موقع پر ہی موت ہو گئی اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اور فوج کے جوان موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں دو دیگر لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے بارے میں مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور انہیں واپس بھیجنے کے لئے بس کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کا نام ویر سنگھ (18)، سونو (18)، وشال (17)، رام كمار (16)، دین دیال (35)، بابو (12)، كیشر سنگھ (16)، رام سوروپ (40) اور سوہن ( 40) ہے۔ دو دیگر ہلاک ہونے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1155