نئی دہلی/18جنوری(ایجنسی) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو تریپورہ ،میگھالیہ اور ناگا لینڈ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے-
جبکہ تینوں ریاستوں کے ووٹوں کی
گنتی تین مارچ کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا،اس کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق فوری طورپر نافذ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہ میں 24جنوری کو اور میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 31جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔