the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
تری پورہ میں پچیس سالہ لیفٹ کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد بی جے پی کارکنوں نے ریاست میں ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے ۔ جنوبی تری پورہ کے بیلونیا شہر میں بی جے پی حامیوں اور کارکنوں نے روسی انقلاب کے ہیرو ولادمیر لینن کے مجسمہ کو مہندم کردیا ۔ لینن کے مجسمے کو توڑنے کیلئے بلڈوزر کی مدد لی گئی ۔ اس دوران بی جے پی کارکنان بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگا رہے تھے ۔

پیر کو تقریبا ساڑھے تین بجے بی جے پی حامیوں نے بلڈوزر کی مدد سے چوراہے پر نصب لینن کے مجسمے کو منہدم کردیا ۔ فی الحال پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور بلڈوزر



کو ضبط کرلیا ہے ۔ بیلونیا سے سی پی آئی کے سکریٹری تپس دتا نے کہ کہ وہاں موجود بی جے پی کے کارکنوں نے مجسمہ توڑنے کے بعد اس کے سر کے ساتھ فٹ بال کھیلا ۔ وہ نہ صرف لیفٹ کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں بلکہ کارکنان کے گھروں پر بھی حملہ کرکے انہیں نشانہ بنارہے ہیں ۔

اس واقعہ پر سی پی آئی ایم نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے ایک فہرست جاری کی ہے ، جہاں اس طرح کے پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں ۔ پارٹی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر ان کے کارکنان کو ڈرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.