نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی) ارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس میں مرکزی حکومت تین طلاق کے خلاف قوانین بنانے کے لئے ایک بل متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اگست میں سپریم کورٹ نے تین طلاق کو غیر قانونی ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد بھی ملک میں ہونے والے تین طلاق کے معاملات کی وجہ سے حکومت بل لانے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بارے میں ابھی بھی خواتین میں کوئی
بیداری نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی تین طلاق دینے پر سزا کا کوئی التزام نہ ہونے کے مدنظر بھی اس پر لگام نہیں لگ پائی ہے۔ تین طلاق کے نام پر خواتین پر ہو رہے ظلم کی روک تھام کے لئے حکومت قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔