: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/3جنوری(ایجنسی) تین طلاق سے متعلق بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد اب راجیہ سبھا میں منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔ تاہم راجیہ سبھا میں حکمراں بی جے پی کو کافی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جہاں کانگریس سمیت متعدد پارٹیاں اس کی مخالفت کرتی ہوئی نظر آئیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو دوبارہ غور و خوض کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے ۔ تاہم
راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے راجیہ سبھا میں بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس غور و خوض کیلئے بھیجنے کی تجویز پیش کی ۔ آنند شرما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سلیکٹ کمیٹی ایک رپورٹ تیار کرے ، جسے بجٹ کے پہلے سیشن کے پہلے ہفتہ میں ایوان میں پیش کیا جائے۔ ترنمول کانگریس کے سکھیندو رائے نے بھی سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔