نئی دہلی/28ڈسمبر(ایجنسی) پارلیمنٹ کے لوک سبھا میں آج تین طلاق سے متعلق بل پیش کیا گیا ۔ مرکزی وزیر قانون نے اس بل کو تاریخی قرار دیا جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس کی شدید مخالفت کی ۔ اویسی نے کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل آئین کے خلاف ہے ۔ یہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
18px;="" text-align:="" start;"="">لوک سبھا میں مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے اویسی نے حکومت کی منشا پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک سول کنٹریکٹ ہوتی ہے ، اس بل سے مردوں کو ہی طاقت ملے گی ۔ اس بل کے ذریعہ مسلم مردوں کو شیطان کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون ایک وکیل ہوسکتے ہیں ، لیکن یہ پیتھیٹک لا ڈرافٹ مین ہیں ۔ سول لا اور کریمنل لا کو ایک ساتھ ملا دیا ہے۔ انہوں نے ایوان کو گمراہ کیا ۔ پاکستان میں 61 سپریم کورٹ کے ذریعہ اسٹے کردیا گیا ۔ کسی بھی مسلم ملک میں پینل کوڈ نہیں ہے ۔ اسلام میں شادی سول کنٹریکٹ ہے م آپ اسے بریچ کررہے ہیں اور سزا دے رہے ہیں۔