the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی : تین طلاق سے متعلق بل رواں سیشن میں پاس نہیں ہوسکا ہے اور راجیہ سبھا کے سرمائی اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ سرمائی اجلاس کے آخری دن آج راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے تین طلاق بل پر اتفاق رائے قائم کرنے کی آخری کوشش کی ، لیکن وہ بھی ناکام رہے ۔ جہاں اپوزیشن بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے پر بضد رہی وہیں حکومت اس کیلئے قطعی تیار نہیں تھی ۔

تین طلاق سے متعلق بل گزشتہ ہفتہ لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد بدھ کو منظوری کیلئے راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا ۔ تاہم اپوزیشن کے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کے مطالبہ کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کو ایوان بالا میں اس پر بحث نہیں ہوسکی اور دونوں دن کارروائی ملتوی کرنی پڑ گئی



تھی ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بل کی رو سے اگر شوہر تین سال کیلئے جیل چلا جائے گا تو پھر بیوی اور بچوں کے اخراجات کون برداشت کرے گا۔

تین طلاق سے متعلق بل لٹک گیا ، راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
ادھر اپوزیشن کے مطالبہ پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ کانگریس کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے ، مگر اندھیر نہیں۔ بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ روپا گنگولی کا کہنا ہے کہ بل پر ایوان میں ہی بحث ہو یہی بہتر ہے ، سلیکٹ کمیٹی میں کچھ منتخب لوگ ہی بل پر بحث کر سکیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ بل پر بحث کے پیش نظر کانگریس اور بی جے پی دونوں نے اپنی اراکین کو وہپ جاری کرکے ایوان میں موجود رہنے کیلئے کہا تھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.