حیدرآباد 10جنوری (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون سی اے اے‘ این آر سی‘ این پی آرکے خلاف جمعہ کو شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں کئی لاکھ افراد نے شرکت کرتے ہوئے ان سیاہ قوانین کی مخالفت کی۔
شہر حیدرآباد کی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے
دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ریلی کی خاص بات یہ رہی کہ غیرمسلم افراد نے اس سے نہ صرف اظہاریگانگت کیا بلکہ اس میں شریک بھی ہوئے۔