the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/20اگست(ایجنسی) متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پیر کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ گاندھی، راہل گاندھی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرہ، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے علاوہ پارٹی کارکنان ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیراعظم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر راجیو گاندھی ایک رحم دل اور عوام سے محنت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی بے وقت موت سے میری زندگی ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ گزارے ہوئے دن یاد ہیں۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ان کی زندگی میں ہم نے کئی سالگرہ ان کے ساتھ منائیں۔ میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔

راجیو گاندھی کی پیدائش 20اگست 1944 کو ہوئی تھی اور وہ 40 برس کی عمر میں ملک کے ساتویں وزیراعظم بنے تھے۔ سال 1984 سے 1989 تک وہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ 21 مئی 1991 کو تامل ناڈو کے پیرومبدرو میں انتخابی ریلی کے دوران ایل ٹی ٹی ای کے خود کش حملے میں ان کی موت ہوئی تھی۔





اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.