نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر اور راجیہ سبھا کے اسپیکر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی 20 ویں برسی پر خراج عقیدت اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممبران پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے 2001 کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خراج عقیدت پیش کرنے
والوں میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر ہری ونش، کانگریس ایم پی راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی شامل تھے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے پارلیمنٹ حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔