نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں منگل کے روز ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر عظیم انقلابی شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وقفہ سوال کے آغاز سے پریسائزڈ افسر کیریٹ پریم جی بھائی سولنکی نے کہا کہ عظیم مجاہد آزادی بھگت
سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو نے آج ہی کے دن ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگی کی قربانی دی تھی۔ شہیدی دیوس کے موقع پر ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یہ ایوان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
ایوان کے اراکین نے کچھ وقت خاموش رہ کر تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔