اونگ آباد،21اکتوبر:-ممبئی میں، بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے کے مطالبہ کے معاملہ پر اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ایم ایس آر ٹی سی)کی غیر معینہ ہڑتال کل دیر رات ختم ہوگئی اور ملازمین آج صبح سے کام پر
لوٹ آئے۔
عدالت نے کہا کہ ایم ایس آر ٹی سی کی ہڑتال سے نمٹنے میں سرکار کی ناکامی کے سبب عام لوگوں کو دیوالی کی تہوار کے دوران مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالت نے ہڑتال کو ’غیر قانونی‘قرار دیتے ہوئے متعلقہ ورکرز یونینز کو ڈیوٹی پر لوٹنے کا حکم دیاتھا