the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 23جون (یو این آئی) سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیئے گئے ہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں او رمرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی



ہیں۔
مرکزی ایجنسی نے کہاکہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45فیصد کے برابر ہے۔ بینکوں کوہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔
ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیراپھیری کی جس سے بینکوں کو 22,585.83کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ای ڈی نے ان ملزمین کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی جس میں سے 969کروڑ روپے کی املاک بیرو ن ملک تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.