ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 11 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے اتوار کو متعلقہ عہدیداروں کے تبادلوں کے تعلق سے جی او جاری کیا۔ محکمہ بلدی نظم ونسق کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار کا محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تبادلہ کیاگیا ہے۔ ان کی جگہ بلدی نظم ونسق کے چیف سکریٹری دانا کشور کو مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ایچ ایم ڈی اے اور سی ڈی ایم اے کے کمشنر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ حکومت نے بررا وینکٹیشم کو محکمہ تعلیم کا چیف سکریٹری مقرر کیا، انہیں کالج اور ٹیکنیکل ایجوکیشن محکمہ کے کمشنر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
right;">جبکہ وانی پرساد، پرنسپل سکریٹری، محکمہ جنگلات اور ماحولیات کا تبادلہ کیا گیا ہے، انہیں ای پی ٹی آر آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ آر اینڈ بی محکمہ کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے کے ایس سرینواسراج کو مقرر کیا گیا ہے۔ راہول بوجا کاجی اے ڈی کے سکریٹری کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ اور انہیں ایس سی ویلفیر محکمہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔ کرسٹینا کو میڈیکل وصحت کےمحکمہ کے سکریٹری، سدرشن ریڈی کو واٹر بورڈ کے ایم ڈی، ٹی کے سری دیوی کو کمشنر محکمہ کمرشل ٹیکس اور وکاٹی کرونا کو محکمہ بہبود خواتین واطفال کے سکریٹری کی حثیت سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ نلگنڈہ کے ضلع کلکٹر آر وی کرنن کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔