سری نگر، 9 اکتوبر :- چوٹی کاٹے جانے کےواقعات کے خلاف علیحدگی پسندوں کی پکار پر ہڑتال کو دیکھتے ہوئے وادی کشمیر میں آج سلامتی کے پیش نظر ریل خدمات ملتوی کردی گئی ہیں۔
ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی
کو بتایا کہ ہم نے پولیس کی صلاح کے بعد وادی میں چلنے والی سبھی ٹرینوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہ مولہ سے لے کر وسطی کشمیر کے سری نگر -بڈگام کے درمیان سبھی ٹرینیں ملتوی کردی گئی ہیں۔