سری نگر، 15 دسمبر :- جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں علیحدگی پسندو ں کی جانب سے منعقد ریلی کی وجہ سے وادی میں سلامتی کے پیش نظر ریل خدمات کو آج ملتوی کردیا گیا ہے۔
ریلوےکے ایک افسر نے
یو این آئی کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے دی گئی ہدایت کے بعد وادی کشمیر میں تمام ریل خدمات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وسطی کشمیر میں سری نگر-بڈگام سے بارہ مولہ تک کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔