نئی دہلی، 15 فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی پہلی بغیر انجن والی انتہائی ہائی اسپیڈ ٹرین'وندے بھارت ایکسپریس' کو قوم کو وقف کیا اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر اس کوپہلے سفر پر روانہ کیا۔
start;">مسٹر مودی نے اس موقع پر کہا کہ انڈین ریلوے جدیدیت کی راہ پر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان کی حکومت یہ رفتار دینے کے لئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا'گزشتہ برسوں میں ریلوے ایک ایسا سیکٹر رہا ہے جس نے 'میک ان انڈیا' کے تحت مینوفیکچرنگ میں بہت ترقی کی ہے۔ ملک میں ریل کوچ فیکٹریوں کو مارڈن بنانے، ڈیزل انجنوں کی جگہ پر الیکٹرک انجنوں کا استعمال اور اس کے لئے نئی فیکٹری شروع کرنے کا کام کیا گیا ہے'۔