نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر پریڈ کے دوران راجدھانی میں ہوئے تشدد سے متعلق ٹول کٹ معاملہ کی ملزم نکیتا جیکب اور شانتنو دہلی پولیس کے سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے جہاں دونوں سے پوچھ گچھ ہورہی ہے دہلی پولیس کے ایک افسر نے آج بتایا کہ ٹول کٹ کی کڑیاں جوڑنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے نکیتا جیکب اور شانتنو کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ دونوں آج
دوارکا میں واقع سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے۔ اس معاملہ کی ایک دیگر ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ ٹول کٹ بناکر کسانوں کو اشتعال دلاکر تشدد پھیلانے کے پیچھے خالصتان سے منسلک تنظیموں کی سازش تھی۔ کناڈا کے پوئٹک جسٹس فاونڈیشن نے سے منسلک ایم او دھالیوال ہندستان میں کسانوں کی آڑ میں ماحول خراب کرنے کی فراق میں تھا۔