نئی دہلی/2جنوری(ایجنسی) تین طلاق کو سزا بنانے سے متعلق بل کو راجیہ سبھا میں کل پیش کئے جانے کی توقع ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تین طلاق سے متعلق بل راجیہ سبھا میں کل پیش کیا جا سکتا ہے۔ ویسے یہ بل راجیہ سبھا کے آج کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">لوک سبھا اس بل کو گزشتہ ہفتے پاس کر چکا ہے۔ مسٹر کمار نے امید ظاہر کی کہ ایوان بالا میں بھی یہ بل لوک سبھا کی طرح ہی پاس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں سے مسلسل بات چیت چل رہی ہے۔ تمام پارٹیوں کو مسلم فرقہ کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کرنے والے اس تاریخی بل کو اتفاق رائے سے منظور کرانا چاہئے۔