نئی دہلی، 22 جولائی (یواین آئی) وزیرزراعت نریندرسنگھ تومر نے آج پوسامیں پلانٹ اتھارٹی کی عمارت کا سنگ بنیادرکھا۔
مسٹرتومر نے اس موقع پر کہا کہ پلانٹ اتھارٹی کے ذریعہ کسانوں کے حقوق کاتحفظ ہورہا ہے جس کے لئے پارلیمنٹ نے دنیا کے لئے یہ ایک انوکھاماڈل دیا ہے۔ اس سے کسان اپنی
روایتی اقسام کے اوپر اورکسی دیگر قسم کے اپنے ہی پیدا کئے ہوئے بیج کے اوپراختیارحاصل کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی سہولت ہے کہ دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی سے کسانوں کااستحصال نہ ہو۔ کسان پہلے کی طرح آزادی سے کاشتکاری کرسکتے ہیں اور پلانٹ بریڈر بھی اپنے پورے حق کاتحفظ کرسکتے ہیں۔