اعتماد:
آج کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مرکزی دفتر دارالسلام میں پارٹی کا 65 واں یوم تاسیس بہترین پیمانے پرمنایا گیا جس میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر معزز رکن پارلمنٹ حیدرآباد جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے سات چنڈرائن گٹھ رکن اسمبلی جناب اکبر الدین اویسی صاحب اور پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی، کورپوریٹرس، کارکنان موجود رہے۔
اس موقع پر مجلس کے دفتر پر پرچم کشائی کی گئی اورصدرمجلس نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کی تاریخ بیان کی اور ظلم کا شکار ہونے والے مرحوم ناصر اور جنید، میدک کے رہنے والے عبدالقدیر مرحوم کے افراد خاندان کو مجلس کی جانب سے مالی امداد کا اعلان
کیا۔
اکبر الدین اویسی نے بھی پارٹی کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے مجلسی کارناموں کا اظہار کیا اور حیدرآباد کے ڈیولپمنٹ کی کامیابی پر بات کی، اور انہوں نے عوام کو یہ تیقن دیا کہ مجلس آگے بھی اسی طرح کام کرتی رہیگی، مزید انہوں نے کہا کہ میں، میری پارٹی اور حیدرآباد کی عوام ہمیشہ مجلسی صدر اسد الدین اویسی کے سات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس ہندستان کے مختلف ریاستوں کے انتخابات میں حصہ لے رہی اور لیتے رہیگی چاہے آج ہار کا سامنا کرنا پڑے لیکن مجلس ایک دن ان ریاستوں کو بھی ضرور فتح کریگی۔
اسی کے سات انہوں نے آنے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور مجلس کو پچھلی بار سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب کریں۔