ریوا، 10 جولائی (وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں واقع دنیا کی بڑی سولر پروجیکٹوں میں شامل ریوا الٹرا میگا سولر پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل لکھنؤ سے اور شیوراج سنگھ چوہان بھوپال سے شریک ہوں گے۔
افتتاح کے پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت
(آزاد چارج) توانائی ، نئی اور قابل تجدید توانائی آر کے سنگھ بھی حصہ لیں گے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے 22 دسمبر 2017 کو اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اس پروجیکٹ کو تقریباً ڈھائی سال کے ریکارڈ وقت میں پورا کیا گیا۔ پروجیکٹ سے سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ اس سے بڑے خرچ سے نجات ملے گی۔ اس پروجیکٹ سے بجلی فی یونٹ 2.97 روپیے ملے گی جو اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
یو این آئی، ایم اے۔