ذرائع:
حیدرآباد: رعایت پر ٹریفک چالان کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ ہے۔بتایاجارہاہےکہ ٹریفک چالان پر رعایت کی ادائیگی کی مدت آج رات کوختم ہوجائے گی۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گاڑیوں کے زیر التواء چالانات پر بھاری رعایت کا اعلان کیا ہے۔
عہدیداروں نے پہلے ہی فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار پھر آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ زیر التواء چالان کی ادائیگی کی آخری تاریخ آج (جمعرات)کو
11:59 بجے شب ختم ہوجائےگی۔
حکومت نے زیر التواء چالانات پر رعایت کا اطلاق گزشتہ سال 26 دسمبر سے کیا تھا۔ حکومت پہلے ہی دو بارآخری تاریخ میں توسیع کرچکی ہے۔ٹریفک پولیس حکام نے واضح کیاہے کہ آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے دو پہیوں کے ساتھ ساتھ تھری وہیلر پر 80 فیصد رعایت دی ہے۔کاروں کے ساتھ ساتھ دیگر گاڑیوں پر 60 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے آر ٹی سی بسوں پر 90 فیصد رعایت دی ہے۔