ذرائع:
حیدرآباد:رعایتی زیر التوا چالان کی ادائیگی کا آج آخری دن ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے پہلے ہی آخری تاریخ میں ایک بارتوسیع کی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے دوبارہ نہیں بڑھایا جائے گا۔ زیر التواء چالان بائک اور آٹوز کے لئے 80 فیصد، آرٹی سی بسوں کے لئے 90 فیصد اور دیگر گاڑیوں کے لئے 60 فیصد رعایت کے ساتھ ادا کئے جا سکتے ہیں۔
محکمہ پولیس نے گزشتہ سال 27 دسمبر سے زیر التواء چالان کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا۔ محکمہ پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ یہ صرف 15 دن ہے، تکنیکی وجوہات کی بناء پر31جنوری تک آخری
تاریخ میں توسیع کی تھی۔ چونکہ توسیع شدہ آخری تاریخ آج ختم ہونے جارہی ہے، محکمہ پولیس نے ان لوگوں کو الرٹ جاری کیا ہے جن کے چالان ابھی تک التوا میں ہیں کہ وہ فوری آن لائن ادائیگی کریں۔
محکمہ پولیس نے پختہ فیصلہ کیا ہے کہ رعایت کے ساتھ زیر التواء ٹریفک چالان کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں کہ ڈیڈ لائن میں دوبارہ توسیع کی جائے گی، غلط ہے۔پولیس نے یہ بھی انتباہ دیا کہ یکم فروری سے پوری رقم وصول کی جائے گی۔ لہذا جن لوگوں کے چالان زیر التواء ہیں وہ ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھائیں۔