پتتھل گاؤں ، 04 جولائی :- نیشنل شیڈول ٹرائب کمیشن کے صدر نندكمار سائے نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی ذات سے متعلق سرٹیفکیٹ مسترد ہو جانے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔
جشپور کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر سائے نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے
دوران کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ریاست کی ہائی پاور کمیٹی کی تحقیقات میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اجیت جوگی نے قبائلی ہونے کا جھوٹا سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہائی پاور کمیٹی کی جانچ رپورٹ کے بعد اجیت جوگی کی ذات سے متعلق اصل سرٹیفکیٹ کوبھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔