نئی دہلی27 اکتوبر:-وقت آ گیا ہے کہ ایک نئے ہندستان کی تعمیر میں اقلیتوں کے تعلیمی اور اقتصادی رول پر وزیر اعظم نریندر مودی سے راست مکالمہ کیا جائے جن کا کہنا ہے کہ وہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ پر عملی یقین رکھتے ہیں۔
بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے دوئم کی حکومت کے زائد از تین سال گزر جانے کے بعد اس محاذ پر مسٹر مودی سے
راست رابطے کے فقدان کو محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کا اس مہینے کے آخری دن 30 اکتوبر کو ایک منفرد قومی اجلاس طلب کیا جارہا ہے جس کا افتتاح اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کریں گے۔
یہ اطلاع آج یہاں این ایم ڈی ایف کے سابق سربراہ قاری محمد میاں مظہری اور راجیہ سبھا کے سابق پارلیمانی رکن صابر علی نے دی۔