بنگلور/8نومبر(ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان کی جینتی پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سرکاری سطح پرمنائی جا رہی ہے ٹیپوجینتی پر روک لگانے سے انکارکیا ہے۔ کورگ ضلع کے درخواست گذار کے پی منجوناتھ کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نےکہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریگی۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد 10نومبر کوکرناٹک بھر میں سرکاری سطح پرمنائی جانے والی ٹیپوجینتی کے لئے راہ ہموار ہوئی ہے۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
ٹیپوسلطان کے یوم پیدائش منانے کے سلسلے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کا دانشوروں اور قلم کاروں نے خیرمقدم کیا ہے۔ بنگلورو میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دانشوروں نے کہا کہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، سابق صدرجمہوریہ مرحوم ڈاکٹراے پی جےعبدالکلام نے حضرت ٹیپوسلطان کے کارناموں کوسراہا ہے۔ لیکن بی جے پی اور سنگھ پریوارصرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ٹیپوسلطان کی مخالفت کررہا ہے۔