کرناٹک/10نومبر(ایجنسی) شیرمیسور حضرت ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش کرناٹک بھر میں آج پُرامن طریقہ سے منایاگیا۔ بنگلورو کے ودھان سودھا میں حکومت نے ٹیپوسلطان کوخراج عقیدت پیش کیا۔ لیکن اس مرکزی تقریب میں وزیراعلی اور نائب وزیراعلی نے شرکت نہیں کی۔ کرناٹک کی اسمبلی میں مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کا جشن یوم پیدائش منایاگیا۔ ودھان سودھا کے بنکویٹ ہال میں وزیرآبپاشی ڈی کے شیوکمارنےتقریب کا افتتاح کیا۔ کرناٹک کے امیرشریعت مولانا صغیراحمد رشادی کی سرپرستی اور سابق وزیرآرروشن بیگ کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ کابینہ وزیراور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کےشیوکمارنے کہاکہ بی جے پی کی تنقید اور مخالفت
ٹیپوسلطان کے کارناموں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔اُنہوں نے کہ ملک کے آئین میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے ساتھ ٹیپوسلطان کی بھی تصویر ہے۔
ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا بھی ڈی کے شیوکمار نے تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک کی اسمبلی کے تاریخی اجلاس میں رام ناتھ کووند نے تقریبا آدھے گھنٹہ تک خطاب۔ اس خطاب میں رام ناتھ کووند نے چار منٹ تک ٹیپوسلطان کی تعریف کی۔ کیا یہ تمام باتیں بی جے پی کو سمجھ میں نہیں آتیں ۔ ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ حکومت تمام طبقوں کی نمائندہ شخصیات کا یوم پیدائش مناتے آرہی ہے۔