the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 8 مئی (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ تین مہینوں میں پوری دہلی کے ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے، ہمیں یومیہ تین لاکھ ویکسین لگانی پڑیں گی اور اس کے لئے حکومت ویکسینیشن سینٹر وں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 300 کر نے جارہی ہے۔
مسٹر کجریوال نے ہفتے کو دہلی کے چراغ دلی کے سرودیا گرلز سینئر سیکنڈری اسکول میں ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں پوری دہلی میں ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ہمیں روزانہ تین لاکھ ویکسین لگانی پڑیں گی۔ دہلی حکومت تین لاکھ ویکسین لگانے کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے ویکسینیشن سینٹروں کی تعداد 100 سے بڑھا کر



300 سے کرنے جارہی ہے۔ ہدف حاصل کرنے کے لئے ہمیں ہر ماہ 80 سے 85 لاکھ ویکسین کی ضرورت ہوگی۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ تیسری لہر بھی آسکتی ہے ،اس لئے ہمارا مقصد ہے کہ تین مہینوں میں پوری دہلی کا ویکسین نیشن کردیا جائے۔ مرکزی حکومت نے ہمیشہ دہلی کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کام میں بھی وہ ہماری پوری مدد کرے گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی کے عوام کو جلد از جلد ویکسین لگادی جائے۔ ویکسینیشن ہی ایک ایسا حفاظت کا طریقہ ہے جو لوگوں کو کورونا سے بچا سکتا ہے۔ ابھی کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ تیسری لہر بھی آسکتی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پوری دہلی کے عوام کا تین مہینوں میں ویکسی نیشن کروادیا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.