the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر/6جون(ایجنسی) فوج نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران تین بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے جنگجو بظاہر غیرملکی ہیں۔ فوج کی شمالی کمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا "ہندوستانی فوج نے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ علاقہ میں آپریشن جاری ہے"۔ 

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ کپواڑہ میں ایل او سی کے مژھل سیکٹر میں تعینات بھارتی فوجی کے اہلکاروں نے گذشتہ رات جنگجوؤں کے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا 146فوجیوں نے دراندازوں کو للکارا اور خودسپردگی اختیار کرنے



کے لئے کہا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے اندھا دھند فائرنگ شروع کی"۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین تصادم شروع ہوا جس میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا "تصادم میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ علاقہ کو محاصرے میں لیکر وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے"۔ اس سے قبل دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے 25 مئی کو کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پانچ جنگجوؤں جبکہ 3 جون کو کیرن سیکٹر میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا۔ فوج کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں جنگجوؤں کے کئی گروپ سرحد کے اس پار دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شکتی وجے بریگیڈ ٹنگڈار کے بریگیڈیئر پی کے مشرا نے یہ بات 27 مئی کو ٹنگڈار سیکٹرمیں ناکام بنائی گئی دراندازی کی کوشش کے بارے میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا "ہماری اطلاعات کے مطابق سرحد کے دوسری طرف کئی لانچنگ پیڈس موجود ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.