the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 19 جون (یواین آئی) دہلی میں کورونا وائرس کی بگڑتی حالت کو سنبھالنے کے لئےمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعہ کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد مریضوں کی جانچ اور علاج آسان اور سستا کرنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور اب کورونا جانچ کی فیس تقریبا نصف کرنے کے بعد اسپتالوں کے علاج فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔
مسٹر شاہ نے علاج فیس میں کٹوتی کے لئے نیتی آیوگ کے ڈاکٹر وی کے پال کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر تین دن میں رپورٹ مانگی تھی۔ کمیٹی کو دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ، بغیر وینٹی لیٹر کے آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو میں کورونا کے علاج کی فیس سمیت دیگرپریشانیوں کے حل کی سفارش کرنی تھی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر پال



کی علاج میں بڑی کٹوتی کی سفارشات کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے جس سے دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کا خرچ تین گنا تک کم ہو جائے گا۔
کمیٹی نے پی پی ای کٹ کے ساتھ آئیسولیشن بیڈ کے لئے آٹھ سے دس ہزار ، بغیر وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی قیمت 13 سے 15 ہزار اور وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی فیس پندرہ سے اٹھارہ ہزار طے کی ہے۔
پہلے پرائیویٹ اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ کی قیمت 24 سے 25 ہزار ، آئی سی یو بیڈ کی قیمت 34 سے 43 ہزار اور جبکہ آئی سی یو وینٹی لیٹر کے ساتھ 44 سے 54 ہزار روپئے کے بیچ تھی۔ اس کے علاوہ پی پی ای کٹ کے پیسے الگ سے وصول کئے جاتے تھے۔ دہلی میں کورونا کی جانچ کی قیمت بھی 4500 سے کم کرکے 2400 کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جانچ بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.