سری نگر، 29 دسمبر :- جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال اور ا س سے ملحقہ دیہات میں تین روز بعد جمعہ کو معمولات زندگی بحال ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ جیش محمد کے ڈیژنل کمانڈر نور محمد تانترے عرف نور ترالی کی ہلاکت کے خلاف قصبہ ترال
اور اس سے ملحقہ دیہات میں منگل کے روز سے مسلسل تین دنوں تک ہڑتال کی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ترال اور اس سے ملحقہ دیہات میں جمعہ کی صبح دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آواجاہی بحال ہوئی۔