: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وقار آباد:وقار آباد ضلع کے پرگی میں تبلیغی جماعت کے سہ روزہ صوبائی اجتماع کا آج صبح فجر کی نماز سے آغاز ہوگیا۔ جس میں چار لاکھ فرزندان توحید شرکت کرنے کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق تلنگانہ اورآندھراپردیش کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا سے بھی تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شرکت کرے گی ۔گذشتہ 6دنوں سے اس سہ روزہ اجتماع کی تیاریاں جاری تھیں۔ ریاستی حکومت نے وقف بورڈ کی جانب سے اجتماع کے انتظامات کے لئے 2کروڑ45لاکھ 93ہزار 847روپئے جاری کئے ہیں جس میں اجتماع گاہ میں قائم کردہ دو عارضی تالابوں کے لئے 85لاکھ اور عارضی تالابوں سے وضو خانوں تک پانی سربراہ کرنے کے لئے نصب کردہ پائپ لائن پر 68لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پرگی
منڈل کے قریب میں واقع نعمت نگر کی 180ایکراراضی پر اجتماع کے انتظامات کئے گئے ہیں جہاں 130ایکر پر اجتماع ہوگا جبکہ 50ایکر پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ یہ اراضی مقامی کسانوں نے اجتماع کے لئےدی ہے ۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا 5لاکھ افراد کی شرکت کے پیش نظر اجتماع میں بڑے پیمانے پر طعام اور وضو کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ یہاں دو بڑے عارضی تالاب بنائے گئے ہیں جس میں ہر ایک تالاب میں ایک کروڑ لیٹر پانی کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شرکائ کے لئے تین دن کے کھانے کے لئے 26باورچی خانے قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں ہر ایک باورچی خانے میں 5ہزار افرادکو کھانا سربراہ کیاجاسکتا ہے ۔سہ روزہ اجتماع پیر کی دوپہر بعد نماز ظہر اختتام کو پہنچے گا ۔ اجتماع گاہ میں تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے شرکائ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔