the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی 5جنوری(یو این آئ) مسلم لڑکیوں اور خواتین کو بلی بائی ایپ اور سوشل میڈیا پر نشانہ بنانے والے ریکیٹ کو ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے بے نقاب کر نے کا دعوی کر تے ہوئے اس معاملہ میں تین ملزمین جس میں وشال کمار جھا 21 سالہ کو بنگلور, شویتا سنگھ19 سالہ اور اس کے ایک دیگر ساتھی مینک راول 21 سالہ کو اتراکھنڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔

اتراکھنڈ سے شویتا سنگھ اس ایپ کی خالق ہے ممبئی پولیس کی سائبر سیل نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے ابتداء میں سائبر سیل نے جب تفتیش شروع ہوئی تو بلی بائی ایپ پر پانچ فالووور ہی پائے گئے تھے ان پانچوں کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ پانچوں ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں پولیس نے اس معاملہ میں پہلے بنگلور کے سال دوم کے طالب علم وشال کمار کو گرفتار کیا اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی ممبئی کے پولیس کمشنر نے انکار نہیں کیا



ہے۔

ممبئی کے پولیس ہیڈکوارٹر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے کہا کہ چونکہ بلی بائی ایپ کا کیس حساس نوعیت کا ہے اس لئے تفتیشی پہلوؤں پر روشنی ڈالنے سے تفتیش متاثر ہونے کا امکان لاحق ہے جبکہ تفتیشی عمل کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ ایپ کے معرفت مخصوص طبقہ اور فرقہ کی خواتین کو ہدف تنقید و نشانہ بنایا گیا تھا جو ان کی تضحیک کا باعث ہے بلی بائی ایپ میں ملزمین نے پیج تیار کئے تھے اس میں سوشل میڈیا اورمختلف شعبہ جات سے وابستہ خواتین و لڑکیوں کی تصاویر مارف کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ان خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی انہیں تصاویر کو اس ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے 2 جنوری کو شکایت درج کروائی تھی اس کے بعد ہی 24 گھنٹے میں ہی اس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سائٹ اور ایپ کو معروف بنانے کیلئے ٹوئیٹر ہینڈل کا بھی سہارا لیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.