متھرا، 7 مئی (یو این آئی) اترپردیش میں متھرا کےاہم منادر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کا پوسٹر لگنے کے بعد احتیاطا مذہبی مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری نے آج یہاں بتایا کہ کچھ غیر سماجی عناصر نے کل مال گودام روڈ پر ایک سادہ کاغذ پر لکھ کر پوسٹر لگا دیا جس میں مندروں کو بم سے اڑانے کی بات لکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں ۔ تحقیقات کے بعد اگر کچھ بھی سچائی سامنے آئی تو
ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ بادی النظر یہ شرارتی عناصر کی حرکت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پوسٹر پر دھمکی کے بعد جی آر پی، آر پی ایف اور ہائی وے پولیس کو کافی پریشانی میں ڈال دیا ہے جس کے بعد انہوں نے ہی فورا ہی سٹیشنوں وغیرہ پر بھی چیکنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کی دھمکی فون اور خط کے ذریعے ملی ہے۔ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں شراتي عناصر کا ہاتھ پایا گیا ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔