نئی دہلی۔ سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی وفات پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوامی نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں سوال کیا کہ سری دیوی نے کبھی ہارڈ ڈرنک نہیں لی تو پھر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم میں شراب کی مقدار کیسے ملی۔
سری دیوی کی موت کے بارے میں نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ ڈاکٹر اچانک میڈیا کے سامنے آتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ان کی موت ہارٹ فیلیئر( دل کا دورہ پڑنا) سے ہوئی۔ پھر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ کچھ اور بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں ہمیں انتظار کرنا چاہئے، ذرائع ابلاغ میں آنے والی باتیں واضح نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہوٹل کے سیکیورٹی سسٹم پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا کیا ہوا؟
right;">
سری دیوی اپنے رشتہ دار موہت مارواہ کی شادی میں شامل ہونے کے لئے دبئی گئی تھیں، وہیں اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔ شروعات میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی جا رہی تھی۔ تاہم، پوسٹ مارٹم کے بعد آئی فارنسک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی اور ان کے جسم میں شراب کی مقدار ملی ہے۔
حالانکہ اس فارنسک رپورٹ سے کئی لوگ اتفاق نہیں رکھتے۔ اس سے پہلے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا تھا کہ سری دیوی شراب نہیں پیتی تھیں۔ ان کے مطابق، سری دیوی کبھی کبھی بس وائن پیتی تھیں۔ لیکن وہ ہارڈ ڈرنک نہیں لیتی تھیں۔
ان حقائق کی وجہ سے سری دیوی کی موت اب مسٹری میں بدل چکی ہے اور اسی وجہ سے ہندوستان میں سری دیوی کا انتظار اب اور طویل ہونے کی امید ہے۔