نئی دہلی، 4 مئی ( یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کی تعمیر پر 13000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی موزونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کو لوگوں کی جان بچانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے، اور یہ وقت کی مانگ ہے مسز واڈرا نے ٹوئٹ کیا ’’جب ملک کے عوام آکسیجن ، ویکسین ، اسپتال بیڈ ، ادویات کی کمی سے جدوجہد کر رہے ہیں ، تو بہتر ہوگا کہ حکومت ایک نئی عمارت وزیر اعظم کا
گھر 13،000 کروڑسے بنانے کی بجائے لوگوں کی جان بچانے کے لئے تمام وسائل لوگوں کی جان بچانے میں ڈالے تو اس طرح کے اخراجات سے عوام میں پیغام جاتا کہ سرکار کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہے۔
اس سے قبل ، پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس منصوبے پر حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں دو کروڑ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد2لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔