: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) کانگریس نے ہفتہ کو راجیہ سبھا میں مودی حکومت کے وائٹ پیپر کو سیاہ سچائیوں کو چھپانے والا خط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ لوگوں کی توجہ بے روزگاری، مہنگائی اور کسانوں کی خراب حالت سے ہٹائی جارہی ہے۔
ترنمول کانگریس نے بھی وائٹ پیپر کو مسترد کر دیا اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے متحدہ ترقی
پسند اتحاد حکومت (یوپی اے) کے دور میں معاشی صور تحال پر لائے گئے وائٹ پیپر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ وائٹ پیپر نہیں ہے بلکہ مودی حکومت کی معاشی ناکامیوں کو چھپانے کا پیپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جب مودی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو جی ڈی پی کی شرح سب سے زیادہ تھی لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ اسے خراب معیشت ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائٹ پیپر صرف یوپی اے پر تنقید کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔