ہمارے آباؤ اجداد نے اسے اپنے خون سے سینچا ہے‘: راجستھان کی ریلی میں سونیا گاندھی
جے پور، 6 اپریل (ذرائع) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا، “آج ہمارے ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے۔ آئین کو بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ یہ ملک صرف چند لوگوں کا نہیں یہ ملک
ہم سب کا ہے۔ اسے ہمارے آباؤ اجداد نے اسے اپنے خون سے سینچا ہے۔'' سونیا گاندھی یہاں ودیادھر نگر میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے اوپر ہوجانے کی بات خواب میں بھی نہیں سوچی جاسکتی ہے- کیا کوئی ملک سے بڑا ہوسکتا ہے؟ جو ایسا سوچتا ہے ملک کی عوام، ہماری پیاری بہنیں، نوجوان، کسان، مزدور اور قبائلی اسے سبق سکھا دیتے ہیں-